کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر زندان کی صعوبتیں اور تشدد برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا، مادر جمہوریت نے ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں سے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی مناسبت سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے،سابق صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک ذیشان حسین، ندیم احمدخان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مادر جمہوریت کی لازوال جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر ہم مادر جمہوریت کو ان کی جمہوریت کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مادر جمہوریت نے ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں سے تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر زندان کی صعوبتیں اور تشدد برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا جب ضیاء امر نے جمہوریت پر شب خون مارا اور ملک پر طویل آمریت مسلط کی گئی تو مادر جمہوریت نے آمروں کی خلاف سخت ترین مزاحمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ایم آر ڈی کے پلیٹ فارم سے جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے تاریخی اور فیصلہ کن تحریک کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جن مقاصد کی خاطر عظیم اور بے مثال قربانیاں دی گئیں ان کی مشن کو پورا کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

