وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عامر علی کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کا چیک دلوا دیاگیا

کوئٹہ(این این ائی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عامر علی کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار عامر علی وفاقی محتسب کوئٹہ میں شکایت درج کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کے لیے میرج گرانٹ فنڈ کے حصول کے لیے متعلقہ محکمے کو مارچ 2025 میں درخواست دی لیکن سات سے آٹھ ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سمسعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی رقم ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کا چیک دے دیا۔اس بروقت کارروائی اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں