سرگودھا(این این آئی)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہاہے کہ پولیو خطرناک اور مہلک مرض ہے جس سے بچاؤ کے انسداد پولیو کی ہر کوشش میں پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ 1988میں جب سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کیا تو پولیو کے خلاف عالمگیر جدوجہد کے آغاز کے بعد بہت مثالی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت 1988میں پولیو کے خاتمہ کے فوری اقدامات کا آغاز ہوا تو دنیا میں اس وقت یہ مہلک مرض پولیو 350,000بچوں کو ہر سال اپاہج بنا رہا تھا اور آج اس کے خلاف بھرپور جدوجہد سے دنیا میں پولیو کا 99 فی صد تک خاتمہ کیا جاچکا ہے۔شیخ نعیم طاہر نے کہاکہ یہ کامیابی 200ممالک میں 2.5بلین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے 11بلین امریکی ڈالرز خرچ کرکے حاصل ہوئی ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کی وجہ سے آج ایک کروڑ کے قریب ایسے بچے اپنے پاں پر چل رہے ہیں جو اقدام کی عدم موجودگی کی صورت میں آج پولیو کا شکار ہوکر معذوری کی زندگی گذار رہے ہوتے۔شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ محکمہ صحت کی انسداد پولیو کے خلاف کاوشیں قابل ستائش ہیں،اس لئے عوام ان مہمز کا بھرپور استفادہ حاصل کر کے قومی مریضہ کے لئے نونہالان وطن کو اس مرض سے بچا کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

