ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ بچھانے کے دوران دھماکہ کالعدم تنظیم کے دو اہم رکن ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی لنجو صفاری میں مبینہ طورپر بارودی سرنگ کے دھماکے سے کالعدم تنظیم کے دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس جاے وقوع پر پہنچ گئے لاشوں اور زخمی کو اپنی تحویل میں لیکر سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

