ڈیرہ مراد جمالی،تمبو میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،مسلح افراد اسلحے کے زور پر نقدی،سولر سسٹم چوری کرکے فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی اور تمبو میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے نقدی اور آٹا مشین کے سولر سسٹم چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی تاجر سیٹھ لیاقت علی منجھو کے منشی گلزار مری سے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ دلاور عمرانی میں چوروں نے آٹا چکی کے سولر اور انویٹر چوری کرکے فرار ہوگئے دونوں واقعات کی متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں