ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے قریب بگٹی اور چاچڑ قبائل کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے قریب کشمور شاہی واہ کے مقام پر بگٹی اور چاچڑ قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے چاچڑ قبیلے کے دو افراد ہلاک ہوگئے واقعہ دونوں قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔

