سنجرانی میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی

نوکنڈی (این این آئی) ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ضلع چاغی الطاف خان سنجرانی سے خان پینل کے رہنماؤں، معززین، عمائدین اور پارٹی کے کونسلران نے عوامی آفس نوکنڈی میں اہم ملاقات کی ملاقات میں علاقے کی سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈسٹرکٹ چئیرمین خان عبدالودود خان سنجرانی نے کہا کہ خان پینل عوام کی خدمت کے عزم پر قائم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی اور خان پینل کی قیادت ضلع چاغی کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے نوکنڈی ماسٹر پلان سے نوکنڈی ترقی شہروں کو صفوں میں شامل ہوگا شرکاء نے ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کی عوامی خدمات، مثبت قیادت اور علاقے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، نوجوانوں کو خان پینل میں شامل کرنے اور نوکنڈی کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں