کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے تین ملزمان ہلاک ہوگئے،تینوں ملزمان اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ کلی خلئی میں پولیس موبائل معمول کی گشت پرتھی اور ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کیلئے جا رہی تھی کہ اچانک تین مسلح افراد نے پولیس موبائل کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث افراد کے طور پر ہوئی مز ید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

