رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رحمت صالح بلوچ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت

پنجگور(این این آئی)جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد کے صاحبزادے، رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا.اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر بلوچ، تحصیل صدر تاج بلوچ، صوبائی ریسرچ و ایڈوکیسی سیکرٹری صمد صادق بلوچ، تحصیل نائب صدر عبدالطیف بلوچ اور تحصیل خازن نواز بلوچ، الطاف حسین بلوچ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں