معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی شہید ولید صالح بلوچ کے اہل خانہ سے تعزیت

پنجگور ( رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں، معززین علاقہ، سماجی و مذہبی شخصیات اور صحافی برادری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے صاحبزادے، رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تعزیت کے لیے آنے والوں میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی، ایم این اے پھلین بلوچ، سابق صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ، سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ، سابق چیئرمین گوادر بابو گلاب بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا بلوچ، گوادر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صدیق بلوچ سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے۔

اس موقع پر مولانا اسد صالح بلوچ، اسسٹنٹ رجسٹرار غوث بخش بلوچ، اسسٹنٹ پروفیسر قیوم بلوچ، لیکچرار چاکر بلوچ اور آصف بلوچ، تربت کے کاروباری شخصیت نصیر احمد بلوچ، تحصیلدار شیرجان دشتی، تربت پریس کلب کے صدر صلاح الدین سلفی اور سینئر صحافی بہرام بلوچ نے بھی اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شرکائے تعزیت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ولید صالح بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں