درگاہ سید حسن سلطان پر فائرنگ قابلِ افسوس، ملوث افراد گرفتار کیے جائیں: میر دوران خان کھوسہ

صحبت پور(رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر دوران خان کھوسہ نے درگاہ سید حسن سلطان المعروف شہنشاہ پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ درگاہیں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں، ان پر اس طرح کے حملے انتہائی قابلِ افسوس اور ناقابلِ برداشت ہیں ایسے واقعات علاقے کے امن کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں جنہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔میر دوران خان کھوسہ نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے تاکہ آئندہ کوئی ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔آخر میں میر دوران خان کھوسہ نے چیف آف شاہ پور سردارعبد اللّٰہ شاہ اور دیگر سادات سے بھرپور اظہار یکجہتی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں