پنجگور (رپورٹر)نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین رہنما ایڈووکیٹ صابرہ اسلام نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے فرزند سابقہ صوبائی صدر ایم پی اے پنجگور رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہوئی کہا کہ ایک پُرامن سیاسی گھرانے نے تعلق رکھنے والے کی اس طرح شہید کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی مترادف ہے ایک طرف حکومت رٹ کی بحالی کی دعوئے کرکے تھکتی نہیں لیکن آئے روز بلوچستان میں قتل و غارت جاری ہے ہر شعبہ فکر کے لوگ محفوظ نہیں ہے ایک نوجوان جس کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی تھی لیکن ان کی گھر کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا گیا نیشنل پارٹی عدم تشدد کی یقین رکھتی ہے لیکن آج سیاسی گھرانے محفوظ نہیں رہی انہوں نے مشکل کی گھڑی میں پسماندگان سے تعزیت کرتی ہوئی کہ اس مشکل کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک شہید ولید صالح کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائیں

