کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان میر بابو محمد امین عمرانی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا ک یہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

