ڈیرہ بگٹی، نیشنل بینک میں اے ٹی ایم نہ ہونے سے عوام شدید پریشان

ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی میں نیشنل بینک واحد بینک کے طور پر کام کر رہا ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں پر تاحال اے ٹی ایم مشین نصب نہیں کی گئی۔ بینک میں اے ٹی ایم مشین کے لیے کمرہ کئی سال پہلے تعمیر کیا جا چکا ہے، لیکن مشین کی تنصیب نہ ہونے کے باعث عوام، سرکاری ملازمین اور پنشنرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے نیشنل بینک میں فوری طور پر اے ٹی ایم مشین مہیا کی جائے تاکہ عوام کو اپنی تنخواہیں اور دیگر رقوم نکالنے میں سہولت میسر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں