مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کیلئے عملی اقدامات کئے،سرداریعقوب ناصر

لورالائی(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کیلئے عملی اقدامات کیے۔ ن لیگ کے دورِ حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، صحت کے شعبے میں جدید ہسپتالوں کا قیام، تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں اور سکولوں کی فراہمی، سفری سہولتوں میں بہتری کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بڑے میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور قائد میاں نواز شریف کے وژن پر عمل درآمد سے آج پاکستان دنیا میں ایک مثال بن چکا ہے جس سے بھارت پریشان ہے اور وہ پاکستان مین پراکسی وار کے زریعے عدم استحکام بدامنی پیدا کرکے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے جسکو ہم صورت ناکام بنادینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں