کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ مذمتی اورجذباتی بیانات سے نہیں بلوچستان کو سنگین سلگتے مسائل سے نجات دلوانے کے لیے تدبر تحمل اورسیاسی فہم وفراست کی ضرورت ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری شبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اپنے موحودہ دور حکومت میں صوبے میں امن وامان کی بحالی سمت معاشی بدحالی سے نجات کیلئے کوئی بھی قابل عمل روڈمیپ نہیں دے سکی موجودہ حکومت نے اپنی غیرسنجیدہ طرزحکمرانی سے نہ صرف صوبے کوانتظامی انتشاربلکہ معاشی بدحالی اور سیاسی تذبذب کے دلدل میں دھکیل دیا ہے آج لا اینڈ ارڈر کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے پورے بلوچستان میں کارہائے زندگی مفلوج ہو چکی ہے ہر فرد عدم تحفظ کا شکار ہے وقت کاتقاضا ہیکہ ہم اپنی انایت ضد اور ہٹ دھرمی کی روش سے نکلیں غیر دانشمندانہ فیصلے اور ناکام تجربات صوبے کو بحران در بحران کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پی پی پی کی حکومت سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکرسیاسی بلوغت وسیع ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منتخب وغیرمنتخب تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے صوبے کو درپیش سنگین مسائل سے نجات کے لیے پائیدار قابل عمل متفقہ روڈ میپ ترتیب دیتے ہوئے سیکورٹی کے دیگر مییرز کے ساتھ ساتھ بامقصد بات چیت اور مذاکرات کی راہ ہموار کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

