لسبیلہ میں مختلف حادثات میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی

اوتھل(این این آئی) لسبیلہ میں مختلف حادثات میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی، 6 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ کے قریب مین قومی شاہراہ پر کراڑو چینکی کے مقام پر نال سے حب جانے والی مسافر وین اور مخالف سمت سے آنے والی پروبکس کار اورمیں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خالد ولدرسول بخش،عبار عالم ولد سید وقار،ناز بی بی،عائشہ،عبدالخالق،گراں،ناز،محمد اسلم عبدالسلامولدشیر محمد، محمد اسلم ولدنصر اللہ،قادر بخش،غلام حیدر،محمد شفیق ولد دولتِ خان،ثناء اللہ ولد حبیب اللہ،سمیر ولدعبدالمالک شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 4 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ں زی ٹاپ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کردیا گیا۔ مین قومی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں اوتھل کے قریب سکن کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے مرک 1122سینٹر ٹیارو میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں