کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات لیے انتخابی فہرستوں کی جانچ و درستگی اور گھر گھر تصدیقی عمل (آج)مکمل ہوگا،صوبائی الیکشن کمیشن

کوئٹہ(این این آئی)ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات لیے انتخابی فہرستوں کی جانچ و درستگی اور گھر گھر تصدیقی عمل (آج)منگل کومکمل ہوگا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتِ عالیہ بلوچستان کے احکامات کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے گزارش کرتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں ضرور چیک کریں۔ ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج یا درستگی کے لیے شہری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے بروقت رجوع کریں۔واضح رہے کہ (آج)منگل کوگھر گھر تصدیق (door-to-door verification) کا آخری دن ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کوائف کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔ مزید براں، الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی حتمی تیاری کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ شیڈول کے اجرا کے بعد الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 39 کے تحت ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج یا درستگی کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں