ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) مچھ کے قریب مسافر ویگن الٹنے سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے دو کی حالت تشویشناک پولیس کے مطابق کوئٹہ سے سبی کے لیے جانے والی ویگن BMB443 بی بی نانی کراس کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر پر مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مذید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا

