27 اکتوبر سیاہ دن،بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی خواہشات اور عالمی اصولوں کیخلاف مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا،ریلی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کا خطاب

قلات(این این آئی) 27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی زیرقیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈی ایس پی ماہیوال سیاسی سماجی رہنماوں طلباء صحافی برادری سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ ہربوئی روڈ شاہی بازاز ہسپتال روڈ سے ہوتے ہوے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز کشمیری اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی ظلم بربریت کے خلاف نعرے لگارہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب 1947ء میں بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ یہ دن ہر سال پوری دنیا میں کشمیری عوام اور پاکستانی قوم اس عزم کے ساتھ مناتی ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔مقررنین نے کہا کہ یومِ سیاہ اس بات کی علامت ہے کہ کشمیری عوام آج بھی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، ماورائے عدالت قتل، اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہیآج کے دن ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور اس کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مقررنین اورشرکاء نے اس عزم کو دہرایا کہ ہم سب مل کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں