کوئٹہ(این این آئی)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ڈاکٹر محمد سمیع نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کااطہارانہوں ں ے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ ڈاکٹر محمد سمیع نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے دیں، کیونکہ اس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنا معمول بنائیں تاکہ کوئٹہ شہر میں نظم و ضبط اور امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔

