کچے ڈاکوؤں کے بعد ژوب میں بھی ڈاکو راج نافذ پولیس بے بس عوام کا جان و مال محفوظ نہیں

ژوب (این این آئی)کچے ڈاکوؤں کے بعد ژوب میں بھی ڈاکو راج نافذ پولیس بے بس عوام کا جان و مال محفوظ نہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے چور ڈاکو سرگرم جبکہ چوروں نے ایک نوجوان چرواہے کو بھی گولی مار کر شہید کردیا تاحال چوروں کی عدم گرفتاری سے عوام میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے ڑوب کے چور ڈاکووں نے قانونی ریٹ کو چیلنج کر دیا ہے پستول کی نوک پر موٹر سائیکل موبائل نقدی زبردستی چھین لینا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان گورنر بلوچستان کور کمانڈر آئی جی پولیس کا توجہ آس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے کچے ڈاکوؤں کے بعد ڑوب میں بھی ڈاکوؤں نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے فوری طور پر چوروں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں اور نوجوان چرواہا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصیرت دیگر ڑوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں