لورالائی(این این آئی) لورالائی رینج میں پولیس اہلکاروں کی ترقی کے لیے A-1 پروموشن امتحانات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے امتحانی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور شفافیت ہی محکمہ پولیس کی اصل بنیاد ہیں ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے پولیس اہلکاروں سے خطاب میں تمام ایس پیز کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو مکمل ایمان داری، انصاف اور غیرجانبداری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ ہر اہلکار کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی رینج کے تمام اضلاع میں کانسٹیبل سے حوالدار، حوالدار سے اے ایس آئی اور اے ایس آئی سے ایس آئی تک تمام پروموشنز میرٹ اور رولز کے مطابق ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے ڈی آئی جی آفس لورالائی میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ایک ہفتے کے اندر ترقیاتی معاملات کو حتمی شکل دیں گی ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ پولیس فورس کا وقار عوام کی خدمت، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور خلوصِ نیت سے ادا کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوانہوں نے واضح کیا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ اسی تناظر میں ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے ضلع موسیٰ خیل کے چار اہلکاروں کو کرپشن کے الزامات پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیار ڈی ڈی آئی جی نے امید ظاہر کی کہ تمام اہلکار اپنی لگن، فرض شناسی اور کردار کی بلندی سے نہ صرف امتحانات میں کامیاب ہوں گے بلکہ پولیس فورس کے وقار کو بھی بلند کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

