چھوٹی صنعتوں کا جھال بچھا کر ہم اپنے ضلع کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جاسکتے ہیں،مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی

پنجگور (این این آئی) پنجگور یورپی یونین کی مالی امداد اور گراسپ GRASP پروجکیٹ کے تحت ادارہ استحکام شراکتی ترقی(SPO) PPAF اور ITC کی شراکت سے پنجگور میں بلوچ حمزہ اینڈ برادرز BHBکولڈ اسٹوریج تسپ میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مئیر
میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایس پی او SPO GRASP پروجیکٹ کے تحت کیچ اور پنجگور میں (SME) کے ساتھ کام کر رہا ہے GRASP ایک ترقیاتی منصوبہ ہے یہ پروجیکٹ یورپی یونین EU کے تعاون سے غربت مکاؤ فنڈ(PPAF)، بین الاقوامی تجارتی مرکز(ITC)، کے اشتراک سے قائم کولڈ اسٹوریج پروسسینگ فیکٹری کا افتتاح کیا۔کولڈ اسٹوریج کے لیے 132 کے وی کے سولر پاور سسٹم بھی انسٹال کیاگیا ہے اور جدید میشنری سے کھجور سے محتلف اقسام کے چاکلیٹ اور دیگر حلواہ جات بنائے جاتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر مکران یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز احمد بلوچ، SEP کے نمایندہ بشیر آغا،SPO کے ریجنل مینجر محراب علی بلوچ،ڈاکٹر نادل شاہ،مجاہد علی بلوچ حاجی محمد جان،میر حاصل خان،نثاراحمد،جلیل احمد سیلانی،کونسلر عبدالحی بلوچ تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز، زیتون پروجیکٹ کے انچارج محمد یوسف سمیت دیگر کاروباری حضرات موجود تھے ایس پی او کے ریجنل منیجر محراب علی بلوچ پروجیکٹ آفیسر مجاہد علی بلوچ نے ایس پی او SPO ‘GRASPکے تحت مختلف پروجیکٹس کی بابت شرکاء کو بریفنگ دیا اور کہا کہ ہمارے ادارے کا اصل مقصد دہی علاقوں کی اقتصادی ترقی ہے تاکہ ان علاقوں میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوں اور غربت کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ایس پی او SPOگراسپ GRASP پنجگور میں کجھور’انگور’پیاذ زیتون اور گوٹ فارمننگ اور مرغ بانی پر کام کررہں ے ہیں تاکہ کسان کو فائدہ ملنے کے ساتھ لوکل پروڈکٹس کی حوصلہ افزائی ہوسکے انہوں نے کہا کہ کجھور کی صنعت کافی منافع بخش کاروبار ہے کجھور سے مختلف پراڈکٹس تیار ہوتے ہیں اگر اس صنعت کو مذید وسعت دیا جائے تو اس سے کسان بھی خوشحال ہوسکتا ہے اور ساتھ میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی بھی راہیں کھل سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ گوٹ فارمنگ بھی ایک اچھی صنعت ہے ایس پی او اپنے دیگر شراکت داروں کے تعاون سے پنجگور میں تین 30 ملین اور 2.5 کے چارپروجیکٹس مکمل کرچکا ہے جنکا بالترتیب باری باری افتتاح کئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ایسے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا چائیے تاکہ لوگ خود انحصاری کی طرف مائل ہوجائیں تقریب سے مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی اور وائس چانسلر مکران یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پنجگور کو بیش و بہا نعمتوں سے نوازا ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان نعمتوں سے کیسے فائدہ اٹھائیں اور ان کو کیسے کارآمد بنایا جائے یہ ہمیں طے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اگر ترقی یافتہ دنیا پر نظر دوڑائیں تو انکی ترقی میں ہنر مند افراد کا ہاتھ ہے چھوٹی صنعتوں کا جھال بچھا کر ہم اپنے ضلع کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے پیسہ کو اگر ہم صیح جگہ پر خرچ کریں گے تو اس سے منافع حاصل ہوسکتا ہے تجربات سے انسان اگے بڑھتا ہے آخر میں بلوچ حمزہ اینڈ برادرز ڈیٹ فیکٹری کے سی او محمدجان بلوچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس او پی نے جس طرح پر ہماری مدد کی ہے وہ یقننا ایک حوصلہ افزا عمل ہے جس کے ثمرات کو پنجگور کے کونے کونے تک پہنچانے کی حتی الوسع کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں