اوستہ محمد، یوم سیاہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفیس سے اے ڈی سی اور ڈسٹرکٹ آفیسر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

اوستہ محمد(این این آئی)بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں یوم سیاہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفیس سے اے ڈی سی اور ڈسٹرکٹ آفیسر غلام حسین زہری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی قبائلی عمائدین نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک خد مختار ریاست ہے، جس پر کئی سالوں سے بھارت نے قبضہ کیا ہؤا ہے، پاکستانی عوام بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی، پاکستان عوام کل بھی کشمیری عوام کے ساتھ تھا اور آئیندہ بھی ہر فورم پر کھڑی رہیں گی، انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان: آخری میں ریلی شرکا نے افواج پاکستان اور کشمیریوں بھائیوں کے حق میں بینر اٹھا کر نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں