ضلعی انتظامیہ نیپوست کی فصل تباہ کردی، سولر پینلز، بیڑیاں اور سمر سیبل ضبط

لورالائی(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کا میختر اور گردونواح میں پوست کاشت کرنے والے زمینداروں پر چھاپہ پوست کی فصل تباہ، سولر پینلز، بیڑیاں اور سمر سیبل ضبط۔ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے والے زمینداروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پوست کی تیار فصل تباہ کردی گئی جبکہ ٹیوب ویلوں پر نصب سولر پینلز، بیڑیاں اور سمر سیبل بھی قبضے میں لے لیے گئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے اور غیر قانونی فصلوں کی کاشت روکنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کسی کو بھی قانون کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ علاقے میں آئندہ بھی پوست کی کاشت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچایا جا سکے اور معاشرے کو ایک صحت مند سمت دی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں