حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اورسروے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں اوپن مارکیٹ میں ادویات کتنی مہنگی ہوئیں،دوسرا سروے کرایا جائے گا، نئے سروے کیلئے وزرات قومی صحت اور ڈریپ 2 ہفتے میں پیشکش دیں گی۔دوسرے سروے میں مزید نئے شہروں سے معلومات اکٹھی جائیگی،وزارت قومی صحت نے 10 اگست کو بھی ادویات کی قیمتوں کا سروے کرایا تھا،ادویات کی قیمتوں کے نئے سروے کا پرانے سروے سے موازنہ ہوگا،دونوں سروے رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سروے رپورٹس کی روشنی میں ادویات کی ڈی ریگولیشن بارے فیصلہ کریں گے،پہلے سروے میں ادویات کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد بڑھنے کی نشاندہی کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں