نیشنل پارٹی کا صوبے بھر میں ورکرز کنونشنز اور جلسوں کا شیڈول جاری

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی و نیشنل ورکنگ کمیٹی کےفیصلوں کے مطابق دو نومبر کو سبی نصیر آباد ڈویژن کا ورکرز کنونشن ڈیرہ اللہ یار کے مقام پر منعقد ہوگا کنونشن میں مچھ ، ڈھاڈر، سبی، بختیار آباد ، بھاگ ، نصیر آباد ، جعفر آباد صحبت پور اور اوستہ محمد کے کارکنان و مقامی قیادت و متعلقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین ورکنگ کمیٹی ، صوبائی کابینہ ، اراکین مرکزی کمیٹی و مرکزی کابینہ شرکت کرینگے ، 8 نومبر مستونگ اور قلات کے مقام پر ورکرز کانفرنسز ہونگے جبکہ 9نومبر کو خضدار میں پارٹی کے ضلع کونسل کا اجلاس ہوگا، 10نومبر کو پنجگور میں ورکرز کانفرنس ہوگی 11نومبر کو تربت میں ورکرز کانفرنس جبکہ 12 نومبر کو ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر جلسہ منعقد ہوگا 14نومبر کو گوادر ، 16نومبر کو حب چوکی میں حب بیلہ آواران کا ورکرز کنونشن ہوگا جس میں حب ، وندر، اتھل ، بیلہ اور آواران کے ورکرز سمیت اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی و صوبائی کابینہ، اراکین مرکزی کمیٹی و مرکزی کابینہ شرکت کرینگے۔ان اجلاسوں سے پارٹی کے اعلیٰ سطع کی مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرینگے تمام اضلاع شیڈول کے مطابق تیاری کریں گے۔
جاری کردہ
ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ
صوبائی جنرل سیکریٹری نیشنل پارٹی
بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں