نیشنل پارٹی سندھ وحدت کا تعزیتی اجلاس، شہید ولید بلوچ کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی سندھ کا اجلاس نیشنل پارٹی سندھ وحدت کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مرکزی،سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے کی۔اجلاس میں شہید ولید،حاجی صالح کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کیا گیا،اس موقع پر سندھ کے صدر تاج مری جنرل سیکرٹری مجید ساجدی رکن سینٹرل کمیٹی شاہینہ میمن، رمضان میمن چئیرمن منصور بلوچ نے خطاب کیا ۔ اجلاس سے میر کبیر محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے ملکی و،بلوچستان کی صورتحال پر سیر حاصل بیان کیا ۔اپنے خطاب میں مقررین نے شہید ولید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شہادت پر دل خون کے آنسو روتا ہے جس کی تمام تر ذمہداری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے شہید ولید بلوچ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سیکرٹری جنرل میر کبیر نے بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، حالات تشویشناک ہے جس کا واحد حل سیاسی گفت وشنید ہے،عوامی بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال کر دیگر مسائل کو ہوا دی جارہی ہے،لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں بلوچستان میں غربت کا ریشو 75 فیصد سے بڑھ چکا ہے عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری و قومی پارٹی ہے جواپنی جدوجھد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں