کوئٹہ(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی نے تعزیتی بیان میں قبائلی و سیاسی رہنماء اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن میر غلام رسول محمدشہی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر غلام رسول محمدشہی ایک نہایت مخلص، سنجیدہ، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک بےلوث، باکردار، مستقل مزاج اور عوام دوست سیاسی رہنماء تھے۔ میر غلام رسول کے ساتھ ذاتی طور بھی نہایت دیرینہ اور قریبی تعلق رہا اور وہ ایک مخلص، مہربان اور وفاء شعار بزرگ اور ساتھی تھے۔ میر غلام رسول کی رحلت کے غم میں ان کے خاندان کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

