کراچی (پریس ریلیز)میجر جنرل عدنان سلطان۔G.O.Cکراچی نے عائشہ باوانی اکیڈمی کا دورہ اس موقع پر میزبان ڈائریکٹر عائشہ باوانی سید امداد حسین شاہ نے میجر جنرل عدنان سلطان کا پرتباک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر میجرجنرل عدنان سلطان کو اسکول کی لیب اور مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کروایا گیاجبکہ اسکول کے طالب علموں نے مہماں خصوصی گلدستہ پیش بھی پیش کیا اس موقع پرتقریب میں شریک طلباء سے میزبان ڈائریکٹر عائشہ باوانی اکیڈمی سید امداد حسین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عائشہ باوانی اکیڈمی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میجر جنرل عدنان سلطان یہاں تشریف لائیں ہیں بلا شبہ پاک فوج اقوام عالم کی بہتریں فوج ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی بنا ہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا، انڈیا کی جارحیت اور حالیہ افغانستان کے فتنہ خوارج کو جس طرح ناکوں چنے چبوائے پوری قوم مسلح افواج کی شکر گزار ہے اور ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عدنان سلطان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنگیں صرف فوج نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم ایک آواز بن کر ہر قدم پر اپنی فوج کی حوصلہ افزائی کررہی ہوتی ہے بھلے ان کا تعلق معاشرے کے کسی بھی شعبے ہو ان تمام سپورٹ اپنی فوج کے ساتھ ہوتی ہے الحمدللہ پاکستانی قوم نے ہر موقع اور ہر میدان میں اپنے مسلح افواج کو سپورٹ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا آپ نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ آپ کسی بھی پراپیگنڈے کا حصہ ہرگز نہ بنے اس وقت پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے اور پراپیگنڈوں سے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف کر رہی ہیں لہذا آپ نوجوان کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنے بلکہ آپ پر توجہ ملک کی ترقی کی جانب مبذول کریں اللہ کے فضل سے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اورامت مسلمہ کا قلعہ ہے اور یہ بات عالمی قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے اسی لیے عالمی قوتیں پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر ہر وقت اپنے ایجنٹوں فتنہ خوارج کے ذریعے امن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتی ہیں لیکن اللہ کے فضل سے پاک فوج نے اورانٹیلیجنس اداروں نے ہمیشہ ان عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کو ان کے مضمون مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا، سوشل میڈیا کومثبت کاموں کے لیے استعمال کریں نوجوان ہر اس کام سے دور رہیں جس سے ملک میں کسی بھی قسم کا انتشار پیدا ہو یا اسکا اندیشہ ہو آپ نوجوانوں نے اس پیغام کو آگے بڑھانا ہے آپ کے اس عمل سے ملک دشمن عناصر کی منہ کی کھانے پڑے گی اس موقع پر پورا پنڈال پاک فوج زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا،تقریب کے اختتام پرڈائریکٹر عائشہ باوانی اکیڈمی سید امداد حسین شاہ نے میجر جنرل عدنان سلطان کو سوینیئر پیش کیااور جی او سی میجر جنرل عدنان سلطان نے امداد حسین شاہ کو 25 میکنز ڈو کی جانب سے سوینیئر پیش کیا۔

