بزم انور شاہ کشمیری کے زیر اہتمام آل مدارس تقریری مقابلہ

کراچی (پریس ریلیز)بزم انور شاہ کشمیری کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے کشمیری طلباء کے مابین پانچویں سالانہ ختم نبوت پر صحابہ کرام کا پہرہ کے عنوان سے آل مدارس تقریری مقابلہ کا شاندار انعقاد جامع مسجد محمدی کراچی میں منعقدہوا جس کی سرپرستی پیر عبدالحفیظ کررہے تھے ختم نبوت کے لیے صحابہ کرام نے جانیں قربان کی لیکن دشمن رسول اور دشمن صحابہ کا تعاقب جاری رکھا پاکستان وکشمیر میں بھی قادیانیوں کو کافر قرار دینے میں علماء حق کا بہت بڑا کردار ہے اور آزاد کشمیر و پاکستان کوئی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام واہلبیت کی گستاخی کرے گا تو صحابہ کرام کے جانثار تعاقب جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار طلباء کرام نے تقاریر میں کیا۔بزم میں اول پوزیشن جنید بغدادی درجہ سادسہ ساکنہ پلندری دوئم اسفند سعد جامعہ دارالعلوم کراچی ساکنہ سوئم پوزیش اویس عزیز چوتھی پوزیشن حسان عتیق ساکنہ مظفرآباد پانچویں محمد عامر ساکنہ چھٹی پوزیشن انس صدیق نے حاصل کی طلباء کرام کو بزم انور کی انتظامیہ مولانا پیر عبدالحفیظ،مولانا محمودالحسن میر،مفتی ظفر اقبال،مولانا ظہیر شاہ،مولانا محمد صدیق،مولانا اعجاز عباسی،مولانا عدیل میر،مولانا ذوالقرنیں مولانا نوید الرحمن،مولانا انور بیگ،مولانا سعید الرحمن ودیگر انتظامیہ خراج تحسین پیش کیا جہنوں نے طلباء کرام کو اظہار مافی الضمیر کا موقع فراہم کیا بزم کے اختتام پرشریک مسابقہ کو نقد انعامات سے نوازا تقریب مولانا مفتی صغیر احمد،مولانا الیاس خان،مولانا خواجہ افتخار احمد،مولانا منظور احمد فقیری ناظم انتخابات جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی،قاری محمد مسکین،قاری مشتاق احمد ودیگر حضرات نے شرکت کی۔مسابقہ میں اول مسابقہ میں شریک علماء کرام،مذہبی سیاسی سماجی کاروباری،وکلاء،صحافی حضرات نے شرکت کی اور طلباء کو داد دی مدارس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تقریب میں مولانا مفتی صغیر،مولانا الیاس خان،مولانا خواجہ افتخار،قاری محمد مسکین،مولانا منظور فقیری ودیگر نے شرکت کی۔دعا عمرہ کے واپس تشریف لائے ہوے مولانا الیاس خان نے کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں