صحبت پور (رپورٹ اعجاز علی) بھاگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شہید لطف علی کھوسہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، اہلکاروں، شہریوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج، ایس ایس پی صحبت پور، ایس ایس پی اوستہ محمد، ڈی ایس پی سمیت دیگر ضلعی افسران، پولیس اہلکار، مقامی معززین اور شہریوں نے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی شہید پولیس افسر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج نے شہید لطف علی کھوسہ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر، ایماندار اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی مزید انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس قوم کا فخر ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آخر میں شہید کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین

