جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ و پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس2نومبرکو ہوگا

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے صوبائی مجلس عاملہ و پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس 2نومبر بروز اتوار صبح 11بجے صوبائی دفتر شہباز ٹاون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان اورسیاسی صورتحال،جماعتی امورسمیت دیگر امورپر غوروخوض کیا جائے گا۔ بیان میں اراکین کو بروقت اجلاس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں