سرکاری ملازمین کو فوری طور پر 30فیصد ڈی آر اے الاونس دیاجائے، پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر نورزمان کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر نورزمان کاکڑ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری، نائب صدر حضرت علی اچکزئی،حاجی کریم بلوچ،اسلم کھیتران،پریس سیکرٹری خالد جاوید،ایری گیشن کے صدر نادر شاہ،زراعت کے صدر شیراحمد علیزئی،صلاح چھلگری،بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی،لوکل گورنمنٹ کے امین اللہ کاسی ٹیکنیکل ونگ کے حنیف زہری،اربن کے خان رندنے اپنے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے 30فیصد ڈی آر اے الاونس میں تاخیری حربے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چار مہینے گزرنے کے باوجود ملازمین کو ڈی آر اے الاونس کی منظوری کے باوجود نہیں دیاجارہا ہے بلوچستان کے لاکھوں سرکار ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے لہذا تمام ملازمین ٹریڈ یونینز سے اپیل ہے کہ وہ ایک نکاتی یعنی ڈی آراے الاونس کیلئے اتحاد و اتفاق کرکے جدوجہد کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں