کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مخلص کارکن جماعت کی اصل قوت اور شان ہیں، انہی کی بدولت جمعیت کی ساخت مضبوط اور مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں جمعیت نے باطل قوتوں کا مقابلہ کارکنان کی ہمت اور اخلاص سے کیا، یہی کارکن ہماری تنظیمی زندگی کا سرمایہ اور ہمارے سیاسی استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام امن، استقامت اور خدمتِ دین پر مبنی ہے۔ ہمارا ہر کارکن اپنے کردار اور عمل سے اس پیغام کو عوام تک پہنچانے میں مصروفِ عمل ہے۔تقریب سے یونٹ کے امیر مفتی عطاء الرحمن اور سیکرٹری جنرل مولانا نقیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت، استقامت اور جرات مندانہ فیصلے ہی وہ بنیاد ہیں جن کی بدولت جمعیت ضلع کوئٹہ ایک ناقابلِ تسخیر سیاسی و مذہبی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان نظریاتی بنیادوں پر منظم ہیں اور ان کی وفاداری اور قربانیاں پارٹی کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

