راولپنڈی، ٹریفک اہلکاروں نے ٹیکس جمع نہ کرانے پر سکول وین بچوں سمیت بند کردی

راولپنڈی (این این آئی)ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ عملے نے ٹوکن شارٹ ہونے پر سکول وین کو طالبعلموں سمیت بند کردیا۔عملے نے وین کو اولڈ جی ٹی ایس میں قائم دفتر میں دھوپ میں کھڑا کر دیا جس کے باعث سرکاری سکول کے بچے ایک گھنٹے سے گاڑی میں بیٹھے شدید پریشانی کا شکار رہے۔ڈرائیور کی جانب سے بچوں کو گھروں تک پہنچانے کی درخواست بھی عملے نے مسترد کر دی۔ واقعہ کی اطلاع میڈیا پر آنے کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ ریجنل اتھارٹی سید اسد عباس نے نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو فوری طور پر گھروں میں ڈراپ کرنے کی ہدایت جاری کی تاہم واضح کیا کہ وین ڈرائیور نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے، لوڈر گاڑی کو سکول وین کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔سید اسد عباس نے ہدایت کی کہ بچوں کو بحفاظت گھروں تک پہنچایا جائے لیکن ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں