فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ،کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار

اسلام آباد (این این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جسے کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے، فیلڈ مارشل کے دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور با وقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں