لیویز فورس کے انضمام سے حالات بگڑنے کا خدشہ، نیشنل پارٹی خضدار کا انتباہ

خضدار (رپورٹر)ضلعی سیکریٹریٹ لیوئز فورس کو ختم کرنے ، سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ مخصوص ذہنیت قدیم روایتی فورس کو ختم کرنے کی درپےتھا،
ضلع خضدارمیں امن و امان کی پگڑتی صورتحال آئے روز رونما ہونے والے واقعات نے عوام کو عدمتحفظ کا شکار بنایاہے ،
نیشنل پارٹی خضدار

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے قلات ڈویژن کے ریجنل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ نے ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے جس کی صدارت ضلعی نائب صدر خدا بخش نے کی ، سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اجلاس سے بی ایس او پجار کے صوبائی صدر شکیل بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر کمال بلوچ، ضلعی لیبر سیکرٹری سیف اللہ ساسولی، ضلعی یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکرٹری انجینئر خورشید رند، ضلعی رابطہ سیکرٹری سراج احمد عمرانی، تحصیل خضدار کے صدر و صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر نادر بلوچ، تحصیل نال کے صدر میر طیب بزنجو، تحصیل نال جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بلوچ، تحصیل خضدار جنرل سیکرٹری کریم بلوچ، تحصیل مولہ آرگنائزر کریم قادر بلوچ، ضلعی میڈیا سیکرٹری جلیل احمد غلامانی، تحصیل خضدار رابطہ سیکرٹری رئیس احمد مینگل، مرکزی کونسلر ممتاز باجوئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے مختلف حیلے بہانوں، نت نئے تجربات کے ذریعے غیر منطقی فیصلوں کو مسلط کیا جارہا ہے عوام کے مسائل مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حالیہ فیصلہ جس کے نتیجے میں لیوئز کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے یہ فیصلہ مخصوص ذہنیت کا فیصلہ ہے
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بلوچستان کے عوام اور عام طبقہ کو کوئی فائدہ نہیں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں کہ تمام ادارے اپنے ذمہ داروں کو پورا کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پورہ بلوچستان بے چینی کا شکار ہے جبکہ حکومت سب کچھ اچھا ہونے کا رٹ لگا رہی ہے
رہنماوں نے کہا منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل ومشکلات سے لاتعلق ہوچکے ہیں انہوں نے کہا نیشنل پارٹی عوام کی حقیقی جمہوری جماعت ہے عوام کے درمیان رہ کر ان دکھ درد مشکلات کوختم کے لئے عوامی جمہوری جد وجہد کو جاری رکھیگی
اجلاس میں تنظیمی امور سمیت سیاسی معاملات پر غور کیا گیا، سیاسی و تنظیمی کارکردگی کو حوصلہ افزائی قرار دیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ نومبر کے 5 تاریخ تک نیشنل پارٹی تحصیل کرخ اور آورناچ کے تحصیل کونسلز کا انعقاد کیا جائے گا، اور 9 نومبر کو ضلعی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اور تحصیل خضدار میں تنظیمی امور اور یونٹز کی کارکردگی اور فعالیت کا مرحلہ وار پروگرامز منعقد کئی جائے گے

اپنا تبصرہ بھیجیں