لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)لسبیلہ یونیورسٹی میں ضلعی انتظامیہ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے اشتراک سے جاری لس یوتھ فیسٹیول کے تحت گزشتہ شب ایک شاندار نائٹ محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں بلوچستان اور لس دھرتی کے معروف فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔فنکاروں نے لسبیلہ کی ثقافت، روایات اور محبت سے بھرپور گیت پیش کیے، جنہیں حاضرین نے دل کھول کر سراہا اور خوب داد دی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی عبدالمالک ترین، ڈپٹی کمشنرلسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ، کرنل زین العابدین (کوسٹ گارڈ)، چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالرشید پھورائی، ڈی ای او حلیم مسعود، ایکسئین آبپاشی محمد ظاہر مینگل، سپرنٹنڈنٹ عنایت شیخ، کیشر ڈی سی آفس غلام اکبر شیخ سمیت بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔محفل موسیقی نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے اور لسبیلہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

