ژوب پولیس نے چارافراد کو گرفتار کرکے منشیات اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

ژوب(این این آئی) ژوب پولیس کی کامیاب کارروائیاں چار ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور چوری ہونے والے دو موٹر سائیکل برآمد ایس پی شوکت علی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن انسپکٹر عبدالرشید کی قیادت میں ڑوب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں شاہ زیب اور عبدالخالق کو گرفتار کر کے دو کلو 220 گرام چرس جبکہ چوروں نورگل اور رحمت اللہ کو گرفتار کر کے چوری ہونیوالے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔کارروائیوں میں گرفتار چار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او انسپکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او روزی خان مندوخیل بھی موجود تھے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی کاروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں