دالبندین(این این آئی)دالبندین میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق دالبندین مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہیر ڈریسر نظر محمد شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔دوسرے واقعے میں دالبندین اڈہ کے قریب فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پرنس فہد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں

