ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی محمد ایوب کے انتقال پر تعزیت، لواحقین سے اظہارِ ہمدردی

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محمد ایوب ولد حاجی محمد یوسف کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، تحصیل آبسر کے صدر احسان درازئی، سابق صدر محمد اقبال بلوچ، عحجاز جوسکی، نثار احمد جوسکی، جمال بلوچ، سیف اللہ اور گلزار کریم بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں