کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، حاجی بشیراحمد کاکڑ، شیخ مولانا عبدالظاہر حقانی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، عبدالصمد حقیار، حافظ نقیب اللہ، مفتی عطاء الرحمن اور دیگر نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے ایندھن سے اپنا چولہا گرم کرنے کی خواہش کے پیچھے امریکہ ہے ایک بار پھر خون کی ندیاں دوسروں کے کہنے پر بہانے والے مزید ملک وقوم پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلافِ امت کی زریں تاریخ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے جنہوں نے باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا بلکہ علم، عمل اور کردار کی طاقت سے امت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ غیروں کی اندھی تقلید اور فکری غلامی سے خود کو آزاد کرکے اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلنے کو اپنا نصب العین بنائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب اور یونٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اخلاص، للہیت اور فکری شعور کے اسلحہ سے لیس ہوکر ہی امتِ مسلمہ جدید فکری و تہذیبی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس دورِ پر فتن میں ایمان و یقین کی پختگی اور دینی غیرت کا احیاء وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کے لیے جذبہ عمل تنظیمی شعور اور فکری بیداری لازم و ملزوم ہیں۔ نوجوان اگر اپنے اندر دینی وابستگی فکری مضبوطی اور اجتماعی نظم و ضبط پیدا کریں تو امت کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے اسلاف کے فکری ورثے اور جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کے نوجوانوں کو دعوتِ عمل دے رہی ہے تاکہ وہ ایمان، علم اور اتحاد کے ذریعے امتِ مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

