کوئٹہ میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ کے سلسلے میں شہرکے مختلف علاقوں میں روڈکی توسیع کاکام کیاجارہاہے جس کیلئے بجلی لائنوں کی شفٹنگ اورنئے کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 30اکتوبر(بروزجمعرات) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ، چشمہ، عمر،واسااور تکاتوفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 31اکتوبر(بروزجمعہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvاولڈلیاقت بازار، نیوجان محمد، اولڈجان محمدفیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اْسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 31اکتوبرکے روز کوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن کے صاحبزادہ، نواں کلی بائی پاس فیڈرزجبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے عاصم آباد،سریاب مل، شاہنواز،ایف جی ایس، واسا، شموزئی اور انڈسٹریل فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کیلئے 31اکتوبرکومستونگ گرڈاسٹیشن کے سٹی ون، سٹی ٹو، کیڈٹ کالج، شہید نواب غوث رئیسانی ہسپتال اورسٹی تھری فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں