نوکنڈی(این این آئی)ایس پی چاغی محمد شریف نے نوکنڈی تفتان کے لیے قائم کردہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں شریک شخصیات میں ایکسائز آفیسر سعید احمد، انسپکٹر محمد اسحاق ایجباڑی، ایس ایچ او نوکنڈی عبدالقادر مینگل، سب انسپکٹر حمید بھائی جان، ایکسائز کلرک شیر دل مجاز سمالانی، ثناء اللہ نوتانی، سہیل احمد سنجرانی، تاج محمد، امان اللہ اور دیگر معزز شہری شامل تھے۔ایس پی چاغی محمد شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوکنڈی اور تفتان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا قیام عوام کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے۔ اس سے نہ صرف ٹیکس نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو مقامی سطح پر سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ عوام کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھے گا اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔آخر میں ایس پی چاغی محمد شریف نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نوکنڈی و تفتان کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

