ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) گنداخہ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد پولیس کے مطابق ضلع اوستہ محمد کی تحصیل گنداخہ کے علاقے باغ ہیڈ گاوں محمد جان برڑو میں واٹر کورس میں پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سیف اللہ برڑو کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

