لورالائی(این این آئی) ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اعجاز احمد جعفر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی صورتحال، تدریسی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاایڈیشنل کمشنر کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر سردار عبدالرشید جوگیزئی نے اسکول کے انتظامی امور اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس دوران سکول کے ٹیچر ارسلان احمد نے سکول کے نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جو یونیسف اور یورپین یونین کے تعاون سے جاری ہیاس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ووکیشنل تعلیم نوجوانوں کو عملی اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے اسکول انتظامیہ اور پروگرام ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام علاقے کے طلبہ کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

