سی ای او کیسکو انجینئر سید یوسف شاہ خان کا سبی کا دورہ، بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

(سبی رپورٹ ظہور مگسی) سبی: چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیسکو انجینئر سید یوسف شاہ خان ایک روزہ دورے پر کیسکو سبی آپریشن سرکل پہنچے، جہاں پر سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سبی سرکل انجینئر میر حسن علی مگسی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران سرکل کی کارکردگی، درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کیسکو سبی سرکل میں اجلاس بھی منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید یوسف شاہ خان نے کی۔
اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سبی سرکل انجینئر میر حسن علی مگسی، ڈپٹی کمرشل منیجر آپریشن سرکل کیسکو سبی فاروق علی خان، ایکس ای این کنسٹرکشن سبی برکت بگٹی ،ایس ڈی او سب ڈویژن کیسکو سبی مولا بخش، ایس ڈی او لہڑی محمد انصاری، ایس ڈی او ڈھاڈر محمد نواز کھوسہ، ایم ایس محمد علی سومرو،برکت علی نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری، صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور لائن لاسز میں کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید یوسف شاہ خان نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں