مستونگ میں نیشنل پارٹی کی شمولیتی تقریب، متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت

مستونگ (رپورٹر) نیشنل پارٹی مستونگ کی جانب سے ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات و نوجوانوں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

شمولیتی تقریب میں مستونگ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں عبدالقدیر بلوچ، بابل جان بلوچ، محمد دین، شعیب احمد محمد شہی، ریاض احمد، محمد آصف، ارشاد احمد، وحید احمد، محمد ایوب، محمد عثمان، زبیر احمد سمیت دیگر افراد نے عبدالقدیر بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی، بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ، صوبائی لیبر سیکریٹری میر احمد بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ، ضلعی لائرز ونگ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد سارنگزئی ایڈوکیٹ، ضلعی لیبر ونگ کے صدر ظفر بلوچ، سابق ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ، نثار مشوانی، امداد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے عبدالقدیر بلوچ اور ان کے دیگر تمام ساتھیوں کی شمولیت کو خوش آئند اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی حقیقی نظریاتی جماعت ہے جو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے افکار و فلسفہ کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے ساحل، وسائل اور قومی تشخص کے تحفظ کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی عوامی اعتماد کی علامت بن چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، تاکہ بلوچستان کے ترقی یافتہ اور بااختیار مستقبل کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کی جا سکے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں